کوالالمپور (اے پی پی) ملائشیا کے نئے سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے اپنی رسمِ تاجپوشی کے موقع پر ملک میں نسلی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عبداللہ سلطان احمد شاہ ملائشیا کی وسطی ریاست پاہنگ سے تعلق رکھتے ہیں اور ملائشیا میں شامل ریاستوں کے سلاطین کی باری باری تخت نشینی کے منفرد شاہی نظام کے تحت وہ ملک کے 16ویں بادشاہ بنے ہیں۔
ملائشیا کے نئے بادشاہ کی رسمِ تاجپوشی
Aug 01, 2019