لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی و انسانی حقوق کی رہنما مہناز رفیع نے کہاہے کہ دینی مدرسوں میں زیر تعلیم غریب طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے چندہ دینے والے مخیر پاکستانی انہیں حصول علم کیلئے چندہ دیتے ہیں سیاست کیلئے نہیںمگر کچھ لوگ انہیں سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے خصوصی قانون سازی کرے کہ کوئی ان طلبا کو کسی سیاسی اجتماع کیلئے استعمال نہ کرسکے۔