ٹوکیو(اے پی پی) جاپان میںگزشتہ سال کے دوران مردوں اور خواتین کی اوسط عمر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ برس 1989ء کے مقابلے میں خواتین اور مرد حضرات کی اوسط عمر میں 5 سال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاپانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال خواتین کی اوسط متوقع عمر 87.32 سال اور مردوں کی 81.25 سال رہی۔