سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: اسد قیصر

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) سعودی وزیر برائے ابلاغ عامہ ترکی عبداللہ نے4رکنی وفد کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ پا کستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ دیرینہ تعلقات ملکی اور عوامی سطح کے ہیں۔ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی فراخدلانہ مدد کی ہے۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہی ہے اور اپنے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سہولیات کی فراہمی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی پاک۔ سعودی فرینڈ شپ گروپ کے ذریعے دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کو خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اْمت مسلمہ کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان اور پاکستانی عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتی ہے اور اسے اپنا گھر سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک اہم علاقائی علاقہ و عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ترکی عبد اللہ نے کہاکہ عالمی و علاقائی فورمز پر دونوں نے ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں، سعودی عرب سماجی و اقتصادی شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعو دی عرب مشکل کی ہر گھڑ ی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...