فیول ایڈجسٹمنٹ ، نیپرا آئندہ ہفتے ٹیرف کے تعین سے متعلق درخواست کی سماعت کریگی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا ) آئندہ ہفتے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف کے تعین کیلئے درخواست کی سماعت کرے گی۔ نیپرا کے مطابق اس سلسلہ میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹی) لمیٹڈ نے نیپرا کو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف کے تعین کے لیے درخواست جمع کرائی ہے جسے سماعت کے لئے باقاعدہ منظور کر لیا گیا ہے اور تمام متعلقہ فریقین کو اس سلسلہ میں اپنے اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 6 اگست کو نیپرا ٹیرف کے تعین کے لئے درخواست سماعت کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...