کوئٹہ :لیاقت بازار دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

Aug 01, 2019

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے لیاقت بازار میں بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایس ایچ اوسٹی کی مدعیت میں درج ہوا، مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، قتل اور اقدام ِ قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 32 زخمی ہوئے تھے جبکہ شہر کے وسط میں دھماکا ہونے سے عام شہری بھی نشانہ بنے۔

مزیدخبریں