پٹرول 5.15 ، ڈیزل 5.56 ، لائٹ ڈیزل 8.90 ، مٹی کا تیل 5.38 روپے لٹر مہنگا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ نمائندہ خصوصی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول 5 روپے 15 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اسکی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے مہنگا ہو گیا۔ نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 97 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا ہو گیا جس کی قیمت 103 روپے 84 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔ علاوہ ازیں اوگرا نے ماہ اگست میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر میں 19 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 90 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے پیداواری قیمت میں 1384 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کیا گیا۔ گھریلو سلنڈر 1350 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 5194 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...