لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے فرائض میں غفلت اور کرپشن ثابت ہونے پر ایک ڈی ایس پی کو ملازمت سے برطرف جبکہ 5 ڈی ایس پیزکو مختلف سزائیںدی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقداردل روم میں معطل کئے گئے12 ڈی ایس پیز کی انکوائری رپورٹس کاجائزہ لینے کے بعد فرائض میں غفلت ، لاپروائی اور کرپشن ثابت ہونے پر ڈی ایس پی نذیر احمد کوملازمت سے برطرف کر دیا ، ڈی ایس پی عبد الطیف کانجو، ڈی ایس پی سید مختار حسین اورڈی ایس پی عظمت حیات کو سنشور کی سزا جبکہ ڈی ایس پی احسان الحق کی دو سال کی انکریمنٹ ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔علاوہ ازیں انکوائری میںبے گناہ ثابت ہونے پر6 ڈی ایس پیز ڈی ایس پی ملک دائود احمد،ڈی ایس پی تنویر احمد بھٹی ، ڈی ایس پی خالد مسعود ناصر ، ڈی ایس پی انور سعید طاہر ، ڈی ایس پی عاشق حسین اور ڈی ایس پی سلیم اکبرکو بحال کر دیا ہے۔
فرائض میں غفلت اورکرپشن ثابت ہونے پرایک ڈی ایس پی ملازمت سے برطرف ،5 کو سزائیں
Aug 01, 2019