لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس عطیہ علی خان اور ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس ڈاکٹر اسد منیر نے اُن کے دفترمیں ملاقات کی۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمٰن کھاڑک ، ایس پی سکیورٹی لاہور محمد نوید، ڈی ایس پیز، پولیس آئی ٹی سیکشن اور متعلقہ پولیس و انکم ٹیکس افسر بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس عطیہ علی خان نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکو ٹیکس ریٹرن فائلنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پولیس ملازمین کی ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزآفس کے آپریشن روم میں ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں محکمہ انکم ٹیکس کے دو ہیلپ ڈیسک پر پولیس افسروں و اہلکاروں کے ٹیکس گوشوارے بنانے کیلئے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین سمیت تمام شہری ٹیکس ریٹرنز جمع کرواکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
پولیس ملازمین ٹیکس ریٹرنزجمع کراکر ذمہ دار شہری ہونے کاثبوت دیں:اشفاق خان
Aug 01, 2019