ایف اے ٹی ایف کے ریڈارپرقومی بچت کا ادارہ،اصلاحات کے عمل کوتیزکرنے کافیصلہ

Aug 01, 2019

اسلام آباد (عترت جعفری)ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر4ٹریلین روپے کی سرمایہ کاری کا حامل اہم ادارہ قومی بچت موجود ہے اوراس لئے ادارے میں اصلاحات کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ادارے کو کارپوریٹ ادارہ بنایا جائے گا ،تاہم اس کی نان بینکنگ انسٹی ٹیشن کی حیثیت کو برقرار رکھا جائے گا ،جبکہ ایک تجویز یہ بھی کہ اس کے بزنس کے بعض معاملات کو سٹیٹ بینک کے ریگولیشن کے تحت لایا جائے ،اس سلسلے میں وزارت خزانہ میں پے در پے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے ،جس میں لیگل فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے،قانون کے مسودے پر مشاورت کی جارہے ،اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے حاصل کی جارہی ہے ،مجوزہ قانون کو جلد کابینہ سے منطور کروا کر پارلمینٹ میں پیش کر دیا جائے گا،ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت 4ٹریلین روپے کے حامل ادارے پر اس وقت سٹیٹ بینک یا ایس ای سی پی کی نگرانی موجود نہیں ،ایف اے ٹی ایف کے سے منسلک مسائل کے باعث اس سقم کو دور کرنے کی کوشش کو تیز کیا گیا ہے ،40ہزار روپے کا بانڈ کا خاتمی اسی سلسلے کی کڑی تھی ،ادارے میں آٹو میشن کو تیز کرنے کے لئے آئی ٹی میں نئی بھرتی کی جائے گی جبکہ45نئے آئی ٹی ماہر ادارے میں لائے جائیں گے،جبکہ ادارے کے فیصل آباد ڈویژن کو اے دو ہفتے میں آٹو میٹ کر دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں