انٹرڈویژن کک باکسنگ چیمپئن شپ لاہور نے جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 2روزہ انٹرڈویژن پاورلفٹنگ(بوائز) چیمپئن شپ اور پنجاب انٹرڈویژن کک باکسنگ(بوائز &گرلز) چیمپئن شپ کی اختتام پذیرہوگئی ۔ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئن شپ گوجرانوالہ ڈویژن نے 62پوائنٹس کیساتھ جیت لی جبکہ فیصل آبادڈویژن 45پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور لاہور ڈویژن 36پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ انٹرڈویژن کک باکسنگ چیمپئن شپ میں لاہور پہلے ، راولپنڈی دوسرے اور ساہیوال تیسرے نمبرپر رہا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے۔59کلوگرام کیٹیگری میں گوجرانولہ کے ابوبکر نے پہلی ‘ 66کے جی میں لاہور ڈویژن کے نثار علی نے پہلی،74کے جی میںگوجرانوالہ کے سہیل بٹ نے پہلی،83کے جی میں گوجرانوالہ کے اصغر علی نے پہلی،93کے جی میں فیصل آباد کے تنویر حیدر نے پہلی،105کے جی میںراولپنڈی کے ذیشان نے پہلی،120کے جی میں فیصل آباد کے حافظ وقار نے پہلی،،120پلس کیٹیگری میں گوجرانوالہ کے حافظ آصف نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گوجرانوالہ ڈویژن 62پوائنٹس کیساتھ پہلی جبکہ فیصل آبادڈویژن 45پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور لاہور ڈویژن 36پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔پنجاب انٹر ڈویژن کک باکسنگ(بوائز &گرلز) چیمپئن شپ کے 51کے جی میں لاہور ڈویژن کے اﷲوسایا نے پہلی ، 54کے جی میں ساہوال کے دانش انجم نے پہلی ، 57کے جی میں لاہور کے اویس نے پہلی ،60کے جی میں لاہور کے امتیاز نے پہلی پوزیشن حاصل کی، انٹرڈویژن کک باکسنگ چیمپئن شپ میں لاہور پہلے ، راولپنڈی دوسرے اور ساہیوال تیسرے نمبرپر رہا ۔

ای پیپر دی نیشن