نیا بستر، اے سی اور دیگر سامان بھی پہنچایا جاچکا ہے ، اپنی نگرانی میں گھر سجا رہے ہیں

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کرکٹر حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے گوجرانوالہ کی نجی ہاسنگ اسکیم میں گھر خرید لیا۔ حسن علی شادی کے بعد اپنی اہلیہ شامیہ آرزو کو اسی گھر میں لے کر آئیں گے۔نئے گھر میں نیا بستر، اے سی اور دیگر سامان بھی پہنچایا جاچکا ہے اور اپنی نگرانی میں مایہ ناز کرکٹر گھر کو سجا رہے ہیں۔حسن علی نے نیا گھر ایک سال قبل خریدا ہے اور اسی میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔دوسری جانب فاسٹ بولر کے بھائی صنم اور خرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن