وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے، یہ ابو بچائو مہم کا حصہ ہے۔فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم سے حکومت اور وزیراعظم کو کوئی فرق نہیں پڑنا اگر فرق پڑے گا تو سینٹ کے ادارے کو پڑے گا جہاں صادق سنجرانی ایک توازن قائم کئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام یہ توازن متاثر ہو گا۔ چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد بد قسمتی ہے، یہ ابو بچا ئومہم کا حصہ ہے ۔