پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو گزشتہ روز بدھ کو ہونے والی تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور شیئرزمارکیٹ میں اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 31900پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا،56.68فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی تاہم کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت0.61فیصدزائدرہا۔مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے19ارب16کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقای بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی،فوڈزاوراسٹیل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، تریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32060پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت، فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کوترجیح دی جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ 31780پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھرمارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 31800کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس99.37پوائنٹس کمی سے31839.11پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس60.05پوائنٹس کمی سے15171.76پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس55.00پوائنٹس کمی سے50514.36پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس69.46پوائنٹس کمی سے23049.36پوائنٹس پربندہوا ۔ جمعرات کومجموعی طورپر344کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے126کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔جمعرات کومجموعی طور پر7کروڑ6لاکھ58ہزار330شیئرزکاکا روبارہوا،جوبدھ کی نسبت4لاکھ 34 ہزار700 شیئرززائد ہیں۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 19ارب16کروڑ2لاکھ42ہزار237روپے کی کمی سے 63کھرب 65ارب 13کروڑ 91لاکھ 33 ہزار 412روپے ہوگئی۔