بہاولپور،رحیم یارخان(بیورو رپورٹ،کرائم رپورٹر)سول ہسپتال میںکرونامتاثر12 چینی انجینئرز صحت یاب ہوگئے ان کے دومرتبہ کروناٹیسٹ نیگیٹوآئے ۔ یہ بات سول ہسپتال بہاول پورکے ایم ایس ڈاکٹررانایوسف نے ایک ملاقات میں بتائی انہوں نے بتایا کہ سول ہسپتال بہاول پورکرونا پازیٹوچینی انجنیئرزکی آمدسے قبل کرونافری ڈکلیئرہوچکاتھااوراس وقت ہسپتال میں تمام کرونامریض صحت یاب ہوکرڈسچارج کردیئے گئے تھے لیکن اب بھی ڈاکٹرپیرامیڈیکل سٹاف اوردیگرعملہ کی شبانہ روز محنت اورکاوشوں سے 14 چینی انجینئرزمیں سے 12 چینی انجینئرزصحت یاب ہوکرہسپتال سے ڈسچارج کئے جاچکے ہیں اور2 چینی انجینئرز جلدہی صحت یاب ہوجائیں گے ۔رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر کے مطابق محکمہ صحت کے اعدادشمار کے مطابق مزید 7کرونا وائرس متاثرہ مریضوں نے کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے صحت یاب ہوجانے والے افراد کی تعداد 1072ہو گئی جبکہ مزید تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوجانے پر تعداد 1162تک پہنچ گئی ہسپتال اور ہوم آئسو لیشن میں صرف 27کرونا وائرس متاثرہ زیر علاج رہ گئے جبکہ چک 55/Pکے رہائشی 20سالہ سمیع اللہ کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ پر ورثاء نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں خون کے نمونہ جات حاصل کرنے کے بعد متاثرہ سمیع اللہ کو ہو م آئسو لیشن اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔
بہاولپورمیں12 چینی انجینئرز، رحیم یار خان میں 7کرونا کے مریض صحت یاب
Aug 01, 2020