کہروڑپکا(خبرنگار) غلط انجکشن کی بنا پر تیرہ سالہ بچی جاں بحق کمپوڈر نے انجکشن لگایا ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہ تھاوالد کا بیان تفصیل کے مطابق کہروڑپکا شہر کے رہائشی محمد راشد نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی تیرہ سالہ بیٹی مہرین کومیں رات کے وقت پیٹ میں اچانک شدید درد کی شکایت ہوئی جس پر اسے رات د و بجے کے قریب تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل کے ایمرجنسی وارڈمیں لے گئے جہاں پر کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہ تھا کمپوڈرمبینہ وارڈ بوائے نے ایک انجکشن تیار کیا بچی کو انجکشن لگادیا جس پر آدھ گھنٹے کے بعد ہی گھر پہنچنے پربچی نے دم توڑ دیا بچی کے والد راشد نے بتایاکہ اس طرح کے واقعات اور شکایات پہلے بھی ہیں لیکن نہ تو ایم ایس کے کان پر جوں رینگتی ہے اور نہ ہی ڈپٹی کمشنر و سی ای او ہیلتھ اس حوالے سے کوئی اقدام اٹھاتے ہیں ایم ایس کی غفلت اور کوتاہی کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹر کو بھی کیفر کردار تک پہنچایاجائے اس سلسلے میں ایم ایس اور دیگر ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈیوٹی ڈاکٹر کا نام بتانے سے انکار کردیا جبکہ ڈیوٹی روسٹر بھی چھپادیاگیا ہے۔