زیرو ٹالرینس پالیسی صرف میرے لیے دوسروں کیلئے نہیں:دانش کنیریا

ملتان(سپورٹس ڈیسک) انگلش کاونٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا۔ دانش کنیریا نے عمر اکمل کی سزا میں 18 ماہ کی کمی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’’زیرو ٹولرینس پالیسی صرف دانش کنیریا کے لیے ہے دوسروں کیلئے نہیں، کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی۔، دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن