شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختراقبال ڈار نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان سے لے کر تشکیل پاکستان تک مادرملت فاطمہ جناح نے اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے شانہ بشانہ دن رات قدم سے قدم ملا کر کام کیا فاطمہ جناح محنتی انتھک منجی ہوئی معاملہ فہم دور اندیش سیاستدان تھی اس لئے قائد اعظم فاطمہ جناح کو پیار سے فل کونسل کہتے اور روشنی کی کرن قرار دیتے تھے وہ گفتار و کردار میں قائد اعظم کا عکس تھی تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مسلمان خواتین کو آل انڈیا مسلم لیگ کے پرچم تلے اکٹھا کیا۔اور مسلم ویمن اسٹوڈنٹ فیڈریشن کو فعال کرنے میں بھی بھر پور کر دار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادرملت فاطمہ جناح کے 127ویں سالگرہ کے مو قع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر ریاض علوی ،چوہدری اکرم ،ظفر علی شاہ ،عثمان ڈار ،فہد جمشید اور دیگر بھی موجود تھے اختر ڈار نے کہاکہ آج ضرورت اس آمر کی ہے کہ تکمیل پاکستان کیلئے آج کی مائیں بیٹیاں فاطمہ جناح کی سوچ و فکر پر عمل پیرا ہو تے ہوئے آگے بڑھیں۔