زمین کاتنازعہ ، کاہنہ کے رہائشی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں زمین کے تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا اور پرانا کاہنہ کے رہائشی نیامت کا اپنے بھائی لیاقت سے ڈیڑھ ایکڑ اراضی کا تنازع کافی عرصہ سے چل رہا تھا کے گزشتہ روز دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کی تقسیم پر جھگڑا شروع ہو گیا جس پر لیاقت نے تعیش میں آکر اپنے بڑے بھائی نیامت پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیااور ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔کاہنہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن