چیف ٹریفک آفیسرسید علی اکبرنے عیدالاضحٰی کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیدیا

Aug 01, 2020

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسرسید علی اکبرنے عیدالاضحٰی کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل کردیا ڈیوٹی آفیسرہیڈ کواٹر زمحمد وسیم نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو ٹریفک کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی شہر سمیت تحصیلوں کیلئے جامع اور منظم ٹریفک پلان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے 7ڈی ایس پیز،30 انسپکٹرز، 520ٹریفک وارڈنز اور76 ٹریفک اسسٹنٹ راولپنڈی شہر میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی جس پر عمل درآمد کرانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں مری جانے والے تمام داخلی اوراندرونی راستوں پر 12خصوصی پکٹس قائم کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جن کے ساتھ ضلع پولیس بھی 24گھنٹے موجود ہو گی صرف مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر جانے کی اجازت دی جائے گی ڈیوٹی آفیسر محمد وسیم نے مزید کہا کہ عیدکیلئے آبائی گائوں یا شہر جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بر وقت کاروائی کے لیے خصوصی سکواڈبھی بنائے گئے ہیں۔ مساجد ، رش والے پوائنٹس، اہم شاہراہوں،اہم قبرستانوں اور دیگر مقامات جہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی وہاں ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نظر رکھتے ہوئے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیزاور انسپکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ۔

مزیدخبریں