واسا لاہور نے عید الاضحٰی کیلئے شہر میں ٹیوب ویل چلانے کا شیڈول جاری کردیا

Aug 01, 2020

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) واسا لاہور نے عید الاضحٰی کیلئے شہر میں ٹیوب ویل چلانے کا شیڈول جاری کردیا۔ جس کے مطابق پہلا دورانیہ صبح 4 بجے سے صبح 5 بجے ہوگا۔ جبکہ دوسرا دورانیہ صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔ جبکہ شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک پانی شہریوں کو پانی فراہم ہیں بنائی جائے گی۔ واسا حکام کے مطابق مذکورہ اوقات کار عید الاضحٰی کے پہلے دو روز کیلئے نافذ العمل ہونگے۔

مزیدخبریں