یوٹیلٹی سٹورز میں خورد برد کی تحقیقات کی جائے‘ چیئرمین کا ایف آئی اے کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز بورڈ ذوالقرنین نے یوٹیلٹی سٹور پر اشیائے خوردونوش کی خریداری میں مبینہ خورد برد پر ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا خط میں ایف آئی اے کو یوٹیلٹی سٹورز میں مبینہ خورد برد کی تحقیقات کی درخواست کی گئی ایف آئی اے یوٹیلٹی سٹورز پر مہنگی خریداری‘ مبینہ خورد برد‘ تعیناتیوں ‘ وزیراعظم ریلیف فنڈ کے استعمال اور اس کی مانیٹرنگ کی تحقیقات کی جائیں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے سستی چینی خریدنے کے باوجود نہ اٹھائی ای سی سی کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز کیلئے دو لاکھ ٹن گندم کی انکوائری کی جائے۔وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت دال‘ گھی‘ آئل اور چاول کی خریداری کی تحقیقات کی جائیں سٹورز پر جولائی 2019ء سے جون 2020 ء کے دوران فروخت کی انکوائری کی جائے بورڈ کی منظوری کے بغیر 2606 عارضی ملازمین رمضان کے دوران تعینات کئے گئے انتظامیہ کی طرف سے نئے سٹورز کھولنے بورڈ کو بزنس پلان شیئر نہیں کیا گیا نومبر 2018ء میں یوٹیلٹی سٹورز کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا نومبر 2018ء میں یوٹیلٹی سٹورز کو آٹھ ارب کا خسارہ اور دیوالیہ ہونے کے قریب تھا یوٹیلٹی سٹورز کو چلانے کیلئے بنک سے قرض لیا گیا حکومت نے سٹورز چلانے کیلئے 31 ارب 50 کروڑ کے فنڈز دیئے وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا اور یوٹیلٹی سٹورز کی بے ضابطگیوں کے بعد وزیراعظم نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...