مدینہ منورہ(اے پی پی) مدینہ منورہ میں آپٹیکل لینس سے لی گئی تصاویر گورنریٹ کی راہداریوں اور ہالوں میں سجادی گئی ہیں۔العریبیہ نیوز کے مطابق مسجد نبوی، مسجد المیقات، جبل احد اور سیدالشہدا سمیت مدینے کے اہم علاقوں کوآپٹیکل لینس سے لی گئی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔ قابل دید مقامات کی یہ تصاویر مدینہ منورہ میں 14 فوٹو گرافروں پر مشتمل ٹیم نے گیروکاپٹر اور جہاز سے پیشہ ورانہ انداز سے لی ہیں۔ مدینہ منورہ گورنریٹ نے یہ پروگرام علاقے کے حسن کو اجاگر کرنے کے لیے کیا ہے۔ اس کی بدولت مدینہ منورہ میں سماجی اور تمدنی فروغ کے مناظر دنیا بھر کی نظروں میں آئیں گے۔