مولانا پھر چسکا پورا کر لیں‘ حشر سابق تحریکوں جیسا ہوگا: فیاض چوہان

لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا بھی عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ایک بار پھر تحریک چلانے کا چسکا پورا کر لیں۔ اس نام نہاد تحریک کا حشر بھی سابقہ تحریکوں سے مختلف نہیں ہو گا۔فیاض الحسن چوہا ن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مولانا کی شہباز شریف اور بلاول زرداری کو ملانے کی ساری جدوجہد پر پہلے ہی پانی پھر چکا ہے۔ شہباز اور بلاول کی مشترکہ پریس کانفرنس کے آخری دو منٹ نے ان کے اتحاد کا پول کھول دیا۔ دونوں رہنماؤں کی ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی ناکام کوشش ساری پاکستانی عوام نے دیکھی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سینیٹ سے دو انتہائی اہم بلوں کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس قانون سازی سے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی ڈیڈ لائن تک جلد پہنچنا ممکن ہو سکے گا۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق قانون سازی پاکستان کی بین الاقوامی امن کے لیے کوششوں کی مثال ہے۔ ان بلوں کی منظوری سے بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش ایک بات پھر ناکام ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...