اے پی سی ابو بچاؤ مہم کا تسلسل پیپلز پارٹی احتجاجی سیاست کے قابل نہیں رہی‘ فواد چودھری

Aug 01, 2020

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اے پی سی ابو بچاؤ مہم کا تسلسل ہے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آخر کس لئے ہے؟ پیپلز پارٹی اب احتجاجی سیاست کے قابل نہیں رہی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا اپوزیشن کی کوئی کریڈیبلٹی ہے نہ ہی کوئی سیاست‘ اس اے پی سی میں نئی اضافی ڈش حلوہ شامل کیا جا رہا ہے۔ دکھ کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی مدرسے کے بچوں کو سیاست کے لئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں