مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا127واں یوم پیدائش منایا گیا

Aug 01, 2020

جہانیاں( آن لائن) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا127واں یوم پیدائش منایا گیا۔تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جائیں گئیں جن میں مقررین نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی زندگی، ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے1965ء میں متحدہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلئے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد جمہوری اقدار کو ازسر نوزندہ رکھنے کا کریڈٹ محترمہ فاطمہ جناح کو ہی جاتا ہے۔محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ء کو انتقال کر گئی تھیں۔

مزیدخبریں