المرتضیٰ ہاؤس اور 70 کلفٹن بھٹو خاندان کا قلعہ ہے، غنوی بھٹو

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو غنویٰ بھٹو نے لاڑکانہ المرتضیٰ ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ المرتضیٰ ہاؤس اور 70 کلفٹن بھٹو خاندان کا قلعہ ہے، میں، فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر سامراجی قوتوں کے خلاف آخری معرکہ کریں گے، ظالم قوتیں جاگیردار اور سرداروں کے روپ میں ن لیگ اور زرداری لیگ میں ہوں یا جی ڈی اے میں ہوں وہ سب ختم ہورہے ہیں وہ قوتیں ہمارے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں کامیاب ہونے نہیں دیں گے اب نیتوں کے کالے ہمارے ساتھ چل نہیں سکتے کیونکہ اب میرے پاس ان کے لیے کوئی جگہ نہیں، سیاسی اور سماجی حالات میں تبدیلی آرہی ہے اب ظالم اور مظلوم قوتوں کی نئین صف بندی ہورہی ہے، سیاسی فریق یا تو ظالموں کے ساتھ ہونگے یا مظلوم کے درمیان کچھ بھی نہں رہے گی، غنویٰ بھٹو نے کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رابطہ تیز کرکے نظریاتی اور اصولوں کی سیاست کے ذریعے پارٹی کو منظم کیا جائے، دوسری جانب غنویٰ بھٹو نے بنگل دیرو پہنچ کر ایڈووکیٹ یحیٰ بھٹو اور عقیل بھٹو سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی، اس موقع پر پی پی پی شہید بھٹو ضلع لاڑکانہ کے صدر محمد زبیر جتوئی، غلام رسول عمرانی، فقیر حبیب پتوجو، وریام چنہ، امتیاز گاد، لیاقت علی عمرانی، عبدالمجید لہڑی، غازی خان ابڑو، آپا پروین چانڈیو، عرفان تونیو، عامر تونیو، دیدار علی سولنگی، سرائی اشفاق عباسی و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن