پنوعاقل ،بااثر شخص کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Aug 01, 2020

پنوعا قل ( نا مہ نگار ) پنوعا قل کے نواحی علا قے گائوں حسین کلوڑ کے رہا ئشی جام قیصر ،بلا ول علی،محمد اسماعیل ،احسان علی ،نثار علی ،عبدالماجد ،محمد عمر،ذو الفقار ،اختیار علی کلوڑ و دیگر نے پریس کلب کے سامنے بااثر شخص عبدالواحد کلوڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرین کے ہا تھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر بااثر شخص عبدالواحد کلوڑ کے خلاف کلمات درج تھے احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر شخص عبدالواحد کلوڑ نے مسلح افراد کے ساتھ مل کر گائوں کے رہائشی محمد خان کلوڑ اور عبدالجبار کلوڑ کے گھروں میں دا خل ہو کر ان کو سخت تشدد کا نشانہ بنا یا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا دو نوں زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت تشویشناک ہو نے پر سکھر اسپتال منتقل کرد یا گیا احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ با اثر شخص عبدالواحد کلوڑ نے ہمیں زبردستی کہا کہ مجھے سردار ما نو یا گائوں سے چلے جائو وہ مسلسل ہمیں دھمکیاں بھی دے رہا ہے انہوں نے مزید کہاکہ کلوڑ برا دری کا کوئی چیف سردار نہیں ہے سردار تسلیم نہ کر نے پر ہم پر حملے کئے جا رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے عبدالواحد کلوڑ نے چند افراد کے ساتھ مل کر اپنے آپ کو کلوڑ برا دری کا چیف سردار بنایا ہے جسے ہم کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے ہمیں اپنی جان کا خطرہ ہے انہوں نے ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی سکھر سمیت اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ ہمیں بااثر شخص عبدالواحد کلوڑ سے تحفظ فراہم کیا جا ئے بصورت دیگر احتجا ج کا دائرہ وسیع کیا جا ئے گا ۔

مزیدخبریں