کراچی(نیوز رپورٹر)پنجاب اسمبلی سے تحفظ بنیاد اسلام بل کی متفقہ منظوری پر اہلسنّت والجماعت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں یوم تشکرمنایاگیا، اجتماعات جمعہ میںعلمائے کرام وقائدین اہلسنّت نے اراکین پنجاب اسمبلی کوبل کی متفقہ منظوری پرخراج تحسین پیش کیا،قائداہلسنّت علامہ محمداحمدلدھیانوی، مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی سے متفقہ طورپرپاس ہونیوالاتحفظ بنیاد اسلام بل ملک میںقیام امن اورفرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اہلسنّت والجماعت ہمیشہ سے عوام الناس اورعالم اسلام کو شرپسندگروہ کے مذموم مقاصدسے آگاہ کرتی آرہی ہے، الحمدللہ اراکین پنجاب اسمبلی نے نبی آخرالزمانﷺ،اہل بیت