دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں شادی کی تقریب میں دولہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار ہو گئے۔ بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک شادی میں حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دی گئی۔ شادی کے دوران ہی کئی لوگوں کی طبیعت بگڑنے لگی۔ متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کیاگیا تو رپورٹ میں دولہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا پازیٹو پائے گئے۔ پولیس نے معاملے میں دلہن کے والد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دلہن کے والد کے خلاف وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شادی 17 جولائی کو ہوئی تھی۔ اس شادی میں کرونا کو لیکر جاری کی گئی۔ گائیڈ لائن میں شامل ہونے والے مہمانوں سے کہیں زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ شادی کے دوران ہی کئی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہوئی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں پتہ چلا کہ دولہا اور دلہن سمیت 41 افراد کرونا سے متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ کاسر گوڈ میکرونا کے مریضوں کی تعداد 658 ہے۔
بھارت: شادی کی تقریب میں دولہا دلہن سمیت 41 افراد کرونا کا شکار
Aug 01, 2020