امریکا کے سابق صدارتی امیدوار ہرمین کین کرونا وائرس کے سبب چل بسے

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا کے سابق صدارتی امیدوار ہرمین کین کورونا وائرس کے سبب چل بسے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 برس کے ہرمین کین کا اس ماہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ہرمین کین 2012 میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند تھے اور وہ صدرٹرمپ کے حامی تھے۔امریکا کے سابق صدارتی امیدوار ہرمین کین بزنس مین اور ٹاک شومیزبان بھی رہ چکے تھے۔چوکیدارکے بیٹے ہرمین کین ری پبلکن حریف مٹ رومنی سے جیتنے میں ناکام رہے تھے۔ہرمین کین کورونا وبا سے امریکا میں ہلاک ہونے والے نامور ترین سیاسی شخصیت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن