اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ چینی درآمد کا حکومتی فیصلہ چینی ڈکیتی پارٹ تھری ہے۔ چینی چور عمران مافیا نے ایک بار پھر ملک میں چینی کا ذخیرہ ختم کر دیا۔ عمران مافیا چینی درآمد کی آڑ میں مزید اربوں روپے لوٹنے کی منصوبہ بندی کر چکا۔ عمران صاحب! پھر چینی انکوئری کمیشن بنائیں گے۔ خود کو ایک اور این آر او دیں گے۔ چینی مافیا کو 23 ارب روپے سے زائد عیدی دے رہے ہیں۔