اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان کے سینئر پارلیمنٹیرین و سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب این اے 59کا دورہ کیا اور اپنے کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر سینکڑوں کارکن اکھٹے ہو گئے انہوں نے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اس مشکل وقت میں وہ ہمیشہ ساتھ دینے والے کارکنوں کو یاد رکھیں گے وہ موہڑہ بھٹاں میں ٹھیکیدار ایوب کے گھر گئے وہاں فاتحہ خوانی کی انہوں نے کہا ٹھیکیدار ایوب ان کے دیرینہ ساتھی تھے ان کی وفات سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے بعد ازاں وہ جھٹہ ہتھیال میں اپنے دیرینہ ساتھی حسنات کیانی کے گھر گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔