سیاسی جوڈو کراٹے ہوتے رہیں گے،عمران کہیں نہیں جارہے:شیخ رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمدنے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ضمانت دیکر گئے، انہیں عمران خان کے5سال رہنے پر اعتراض نہیں، سیاسی جوڈو کراٹے ہوتے رہیں گے لیکن عمران خان کہیں نہیں جارہے، شہبا ز شریف میری پارٹی کے آدمی ہیں وہ خوامخوہ پنگاہ لینے کے عادی نہیں ہیں۔ مریم نواز کیوں نہیں بول رہیں، جبکہ سب بول رہے ہیں وہ بھی بول سکتی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 20کیسز کا فیصلہ ہو جائے تو اس ملک میں امن ہو جائے گا،مولانا فضل الرحمن صاحب پی ٹی آئی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں،مولانا فضل الرحمن اگر سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف کو استعمال کر لیںگے،عید کے بعد ایک دو وزارتیں اورتبدیل ہو جائیں گی، میرا اگلے الیکشن کا نعرہ ہے 120 عدالتیں اور120دن میں فیصلہ ہو،ملک میں مافیا کو کوئی شکست نہیں دے سکا۔ آخری امید عمران خان سے ہے میں نے 4بار مافیا سے شکست کھائی ہے،19بار وزیر رہاہوں ،ٹارزن ہماری طرف بھی مڑے گا ایک دو آدمی ہمارے بھی ہوں گے، نیب آرڈیننس میں کوئی ترمیم نہیں آرہی ، عمران خان کا بس چلے تو اور سخت کردیں ،شوگر کیس میں حکومت پیچھے ہوئی تو ندامت ہو گی، شہبازشریف کو اپوزیشن کی تحریک کا دل کی گہرائیوں سے حصہ بنتا نہیں دیکھ رہا، ہم شہبا زشریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔علاوہ ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید نے ساڑھے 3لاکھ روپے کے 2 اونٹ خرید لئے جبکہ ان کے بھتیجے اور پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے رکن شیخ راشد شفیق نے دو بیل اور دو بکرے قربانی کے لئے خریدے ، شیخ رشید نے کہا بچپن سے قربانی کا جانورخریدنے جاتا ہوں اس لئے بیماری کے باوجود خود مصریال روڈ پر بھاٹہ چوک میں مویشی منڈی گیا،بھائوکرنے بعد دو خوبصورت اونٹ ساڑھے 3 میں خرید لئے۔شیخ رشید آج عید الضحیٰ کے پہلے روزلال حویلی میں قربانی کیلئے خریدے گئے دونوں اونٹوں کی قربانی دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...