کمپالا(صباح نیوز)یوگینڈا میں ایک شخص کو نایاب نسل کے گوریلے کے قتل کے اعتراف کے بعد گیارہ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔یوگنڈا کے علاقے Bwindi بونڈی کے نیشنل پارک میں رفیقی کے نام سے مشہور گوریلا سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا تھا، یکم جون کو وہ لاپتہ ہوا جس کے بعد اگلے ہی دن پارک سے اس کی مسخ شدہ لاش ملی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ تیز دھار آلے سے رفیقی کے پیٹ اور اندرونی اعضا کو زخمی کیا گیا تھا۔
یوگینڈا: گوریلے کے قاتل کو 11 سال قید کی سزا
Aug 01, 2020