بھارتی سازشوں سے باخبر،کامیاب ایونٹ کیلئے پرعزم ہیں: عارف ملک

لاہور(حافظ محمد عمران/سپورٹس رپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی سازشوں سے باخبر ہیں، بھارت کو اصل تکلیف کشمیریوں کے لیے کھیل کے مواقع پیدا ہونے سے ہو رہی ہے، ہم ایونٹ کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی لابی براڈ کاسٹرز، کمنٹیٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، تکنیکی افراد کو روکنے کی کوششیں بھی جاری ہیں لیکن ہم کامیاب ہوں گے، بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ تلک رتنے دلشان اور ہرشل گبز نے تو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، ڈرافٹ کے دن سے آج تک بھارت کی کھیل دشمن کوششیں جاری ہیں، بھارت کی طرف سے کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی تعاون کر رہا ہے، بہت سے کھلاڑیوں کو این او سی جاری ہو چکے ہیں جن کھلاڑیوں کے این او سی کا مسئلہ ہے وہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔ کشمیر پریمیئر لیگ مقامی نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولے گی۔ ہمارا مقصد بہترین کرکٹ اور نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کشمیر پریمیئر لیگ کے پرامن اور کامیاب انعقاد سے بھارتی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...