دنیا جانتی ہے گلوان میں کس نے ٹھیک کیا کس نے غلط،چینی سفیر کا بھارت میں خطاب 

اسلام آباد ( عبداللہ شاد) بھارت میں چینی صدر کے مقبوضہ ارونا چل پردیش (جنوبی تبت) کے سرحدی علاقے کی دورے پر مچی ہاہاکار ہی ماند نہیں پڑی تھی کہ ہندوستان میں چینی سفیر سن وے ڈونگ کے آئن لائن سیمینار میں نمایاں بھارتی کیمونسٹ پارٹی کی شرکت نے اس طوفانِ بدتمیزی کو اور ہوا دے دی۔ سفیر سن وے ڈونگ نے چینی کیمونسٹ پارٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر ایک آن لائن سیمینار منعقد کرایا جس میں کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ کے سربراہ سیتا رام یچوری ، کیمونسٹ پارٹی آف انڈیاکے سربراہ ڈی راجہ، آل انڈیا فارورڈ بلاک کے نمایاں ترین رہنما جی راج دیون ، ڈیم ایم کے کے رکن پارلیمنٹ ایس سنتھل کمار نے شرکت کی۔ سیمینار کے دوران چینی سفیر نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے پر تبصرہ کرے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ لداخ اور گلوان میں کسی نے ٹھیک کیا اور کس نے غلط ، چینی اپنی سرحدوں کی حفاظت ہر قیمت پر کرتا رہے گا۔تقریب میں موجود بائیں بازو کے رہنمائوں نے بھی مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کی جس پر بھارتی ذرائع ابلاغ میں طوفان بد تمیزی برپا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن