برسلز(این این آئی)چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گھمبیر صورتحال پر اراکین یورپی پارلیمنٹ کا تازہ مراسلہ اہمیت کا حامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر یورپی پارلیمنٹ کے سولہ اراکین کا خط بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کئی دہائیوں سے خراب ہے اور اب پانچ اگست 2019 سے جب سے بھارت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے، اس خطے کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔