منشیات برآمدگی کیس، فرد جرم کیلئے رانا ثنا اللہ 11 ستمبر کو طلب

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )   انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے 15 کلو منشیات برآمدگی کے کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو 11 ستمبر کو دوبارہ طلب کر لیا، گذشتہ روزرانا ثنا اللہ کے شریک ملزم اکرم کی عدم حاضری کی وجہ سے فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر تین ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔

ای پیپر دی نیشن