اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کا 13 اگست کو کراچی میں ہونے والا جلسہ مؤخر کر دیا گیا۔ شاہد خاقان نے بتایا صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کرونا صورتحال کے باعث جلسہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔