ٹِک ٹاک سٹار کو بڑا منہ ہونے پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ  میں شامل کر لیا گیا

واشنگٹن (اے پی پی):امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں مقیم ٹِک ٹاک سٹار کو غیر معمولی سے بڑا منہ ہونے پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ  میں شامل کر لیا گیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے جج نے میڈیا کو بتایا کہ 31 سالہ سمانتھا رامسڈیل اپنے منہ کے سائز کی وجہ سے ٹک ٹاک پر متعدد بار وائرل ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ رامسڈیل کے منہ کا حجم 2.56 انچ ہے جس کے باعث وہ اب تک کی دنیا کی سب سے بڑی منہ والی خاتون میں شمار ہوچکی ہیں،اسی بنیاد پر وہ گینز ریکارڈ  میں شامل  ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن