نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر یانگ ڑو میں نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 10 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔میونسپل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کے روز بتایا کہ تمام مریض اس سے قبل صوبائی دارالحکومت نانجنگ میں سامنے آنیوالے ایک مصدقہ کیس کے ساتھ رابطے کے باعث وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔ہفتے کے روز شہر نے اپنے تائی ڑو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازوں کی آمد و روانگی کو معطل کر دیا ہے اور سلندیر مغربی جھیل ، دامنگ ٹیمپل سمیت بڑے سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے۔شہر کے ضلع ہان جیانگ کے 2 علاقوں کو نوول کرونا وائرس کے خطرے والے درمیانے درجے کے علاقے قرار دیدیا گیا ہے۔کمیشن نے بتایا کہ جمعرات کے بعد سے شہر میں نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 16 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کوویڈ۔19 کیسز میں اضافے سے چینی شہر یانگ ڑو کے سیاحتی مقامات بند، پروازیں معطل
Aug 01, 2021