راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی فراہمی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے زراعت پر توجہ نہ دی اور کسان زبوں حالی کا شکار رہا ۔ان کے برعکس وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زراعت کو اولین ترجیح دی ہے۔ اب کاشتکاروں کی سہولت اور اُن کے تحفظات کے ازالہ کے لئے حکومت پنجاب نے تاریخ میں پہلی مرتبہ "کسان کارڈ" کے اجراء کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے جس کے ذریعے تمام سبسڈیز کو کیش ٹرانسفر کی صورت میں براہ راست کاشتکاروں کے اکاونٹ میں منتقل کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں 3لاکھ 12 ہزار کاشتکاروں کے اکائونٹ بن چکے ہیں۔ حکومت کے اس تاریخی اقدام سے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹیل خواندگی بڑھانے کے ساتھ کیش ٹرانسفر کی صورت میں براہ راست مالی معاونت سے کاشتکاروں کو سبسڈی کی رقم اب ان کے اکائونٹ میں دستیاب ہو گی جسے کاشتکار اپنی سہولت کے مطابق استعمال کر کے اپنی پیداوار اور منافع میں اضافہ کرسکیں گے ۔کاشتکار’’ کسان کارڈ ‘‘کے ذریعے ATMسے براہ راست سبسڈی کی رقم حاصل کر کے بروقت بیج، کھاد اور زرعی زہریں خرید سکیں گے ۔کسان کارڈ کے اجراء کے تاریخی اقدام سے پنجاب بھر کے 10لاکھ سے زیادہ رجسٹر ڈ کاشتکاروں کو سالانہ َاربوںروپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔ کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کیلئے متعدد عملی اقدامات اٹھا رہی ہے