کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی پورٹ ٹرسٹ کی حدود میں ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا ہے، چینی کی بوریوں سے لدا کنٹینر ٹرالر سمندر میں جا گرا۔ کے پی ٹی پر دس دن کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے، ایسٹ وہارف برتھ نمبر فائیو پر چینی کی بوریوں سے لدا کنٹینر ٹرالر بریک فیل ہونے کی وجہ سے سمندر میں جا گرا، حادثے میں ڈرائیور کو بروقت بچا لیا گیا، کنٹینر میں 780 چینی کی بوریاںلوڈ تھیں، ٹرالر اور کنٹینر سمندر میں گرنے سے ٹی سی پی کی کروڑوں روپے کی چینی سمندر برد ہو گئی۔ واضح رہے کہ دبئی سے ٹی سی پی کے لیے آنے والی 33 ہزار ٹن چینی ٹرالروں کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہے ، تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے کے پی ٹی پر مزدوروں کی تعداد کم ہونے سے جہاز سے چینی کی ان لوڈنگ مکمل نہ ہو سکی تھی۔کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرالر کو سمندر سے نکالنے کا کام آج صبح شروع کیا جائے گا، رات کے وقت ٹرالر کو سمندر سے نکالنے کے لیے کے پی ٹی کے پاس وسائل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ عید کے دن ایک کارگو جہاز بھی کے پی ٹی چینل سے ساحل پر پھنس چکا ہے، اورر دس دن گزرنے کے بعد بھی ساحل میں ریت میں دھنسے ہوئے جہاز ہینگ ٹونگ کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔
کراچی، چینی کی بوریوں سے بھرا ٹرالر سمندر میں جاگرا
Aug 01, 2021