میلسی(نمائندہ نوائے وقت) ٹبہ سلطانپور کے رہائشی محمد فیاض کی بلیئرڈ کلب پر کھیل کے دوران تحسین سے تلخ کلامی ہو گئی موقع پر موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کرا دیا لیکن تحسین رات کے وقت اپنے 8ساتھیوں کے ہمراہ قطب پور چوک پر مسلح ہو کر آ گیا اور آتے ہی محمد فیاض اور اس کے بہنوئی نعیم اختر پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں محمد فیاض گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔