خان گڑھ (نامہ نگار) محکمہ صحت پنجاب نے نرسنگ کالج مظفرگڑھ کی سینئر نرسنگ انسٹرکٹرطاہرہ نذیر کو بائی پاس کر کے خلاف ضابطہ و قانون جونئیر نرسنگ انسٹرکٹر کلثوم بی بی کو گریڈ 18 کی پوسٹ پر انچارج پرنسپل لگا دیا، جس پر کالج انتظامیہ حیران ہو گئی، جبکہ چارج کے معاملے پر کلثوم بی بی اور میڈم طاہرہ میں رسہ کشی بھی شروع ہو گئی ہے، اور نرسنگ کالج مظفرگڑھ کے معاملات شدید بدانتظامی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔