کوٹ ادو( خبرنگار) بستی سندھی کے رہائشی محمد وقاص بھٹہ کی بیوی رمشاء بی بی روٹھ کر اپنے میکے گئی ہوئی تھی، گزشتہ شب وقاص بھٹہ اپنے والد نور محمد بھٹہ اور والدہ کے ہمراہ روٹھی بیوی کو منانے گئے جس پر سسرال والوں نے داماد وقاص بھٹہ سمیت اس کے والدین کو برا بھلا کہا جبکہ بیوی رمشا بی بی نے بھی خاوند کے ساتھ جانے سے انکار کیاجس کا وقاص بھٹہ نے برا منایا، دلبرداشتہ وقاص بھٹہ نے گھر آتے ہی گھر میں رکھی چوہے مار گولیاں کھا لیں جس سے وقاص بھٹہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا تاہم طبعی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت کیباعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا، پولیس سٹی کوٹ ادو نے وقاص بھٹہ کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا ۔