گلے میں گاجر پھنسنے سے دم گھٹنے سے 4سالہ بچہ جاں بحق

  ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت)  ٹبہ سلطان پو ر کے نواحی علاقہ ساندہ کالونی میں 4سالہ بچہ گلے میں گاجر پھنسے کے باعث
 دم گھٹنے سے جابحق ہو گیا بچے کو نماز جنازہ کی اداگئی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطا ن پور کے نواحی علاقہ ساندہ کالونی کے رہائشی شوکت علی کا 4سالہ بیٹاحسین علی چارپائی پر بیٹھا تھا کہ قریب ہی بیٹھی بچے کی والدہ سبزی پکانے کے لئے گاجریں کاٹ رہی تھی کہ اسی دوران بچے نے ایک گاجر اُٹھا کرمنہ میں ڈال لی منہ میں ڈالتے ہی گاجر بچے حسین علی کے گلہ میں پھنس گئی اور سانس بند ہو گیا جس کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال ٹبہ سلطان پور منتقل کیاجارہا تھا کہ بچہ حسین علی سانس بند ہونے کے باعث راستہ میں ہی دم توڑ گیا بچے کے جابحق ہونے کی اطلاع جب گھر پہنچی تو والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی  4سالہ بچے حسین علی کی نماز جنازہ ساندہ کالونی میں ادا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن