میاں چنوں (نمائندہ نوا ئے وقت) مشتاق کالونی گلی نمبر 3کے رہائشی فیصل عمران گزشتہ رات اپنی گاڑی پر جا رہاتھا کہ علامہ اقبال ٹاؤن کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارمسلح افراد نے اسے روکنے کی کوشش کی نہ روکنے پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی کی سکرین ٹوٹنے کے علاوہ گاڑی کے دیگر حصے بھی متاثر ہوگئے 15 پر کال کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی کرتے ہوئے گولی کا خول بھی برآمد کرلیے۔