دونامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی شہری کی گاڑی پر فائرنگ، سکرین ٹوٹ گئی

Aug 01, 2021

  میاں چنوں (نمائندہ نوا ئے وقت)  مشتاق کالونی گلی نمبر 3کے رہائشی فیصل عمران گزشتہ رات اپنی گاڑی پر  جا رہاتھا کہ علامہ اقبال ٹاؤن کے قریب دو  نامعلوم موٹر سائیکل سوارمسلح افراد نے اسے  روکنے کی کوشش کی نہ روکنے پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی کی سکرین ٹوٹنے کے علاوہ گاڑی کے دیگر حصے بھی متاثر ہوگئے   15 پر  کال کی جس پر  پولیس نے  موقع پر  پہنچ کر ابتدائی کاروائی کرتے ہوئے گولی کا خول بھی برآمد کرلیے۔

مزیدخبریں